زرق و برق
معنی
١ - کروفر، شان و شوکت، طمطراق۔ "سالار اور سردار سپاہ بڑے زرق و برق سے رہتے تھے۔" ( ١٨٨٧ء، سخندان فارس، ١٢٠:٢ ) ٢ - آب و تاب، چمک دمک۔ بنٹری بنٹرا جواہروں میں غرق بیٹھی امرت بھی تھی بہ زرق و برق ( ١٧٩٥ء، حسرت لکھنوی، طوطی نامہ، ٦٧ ) ٣ - چمکیلا، بھڑکیلا، درخشاں، شوخ۔ "کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سواری نہایت شان و تجمل اور دھوم دھام سے چلی آتی ہے ایک زرق و برق لشکر ہمراہ ہے۔" ( ١٨٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ٢٧٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زرق' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'برق' لگانے سے مرکب عطفی 'زرق و برق' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کروفر، شان و شوکت، طمطراق۔ "سالار اور سردار سپاہ بڑے زرق و برق سے رہتے تھے۔" ( ١٨٨٧ء، سخندان فارس، ١٢٠:٢ ) ٣ - چمکیلا، بھڑکیلا، درخشاں، شوخ۔ "کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سواری نہایت شان و تجمل اور دھوم دھام سے چلی آتی ہے ایک زرق و برق لشکر ہمراہ ہے۔" ( ١٨٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ٢٧٤ )